27 اکتوبر، 2008، 12:07 PM

پاکستان

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکہ میں دو افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکہ میں دو افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں لیاقت پارک اور مونسپل کارپوریشن کے درمیان سڑک پر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں لیاقت پارک اور مونسپل کارپوریشن کے درمیان سڑک پر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ تقریباً ایک بج کر پانچ منٹ پر ہوا جب شہر کے وسط میں واقع یہ علاقہ انتہائی مصروف ہوتا ہے۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ وہاں پر موجود کم از کم سات گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ زحمیوں کو طبی امداد کے لئےسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے۔

 

News ID 772221

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha